کراچی : اورنگی ٹاؤن میں پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
اقبال مارکیٹ پولیس نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ملزم کو ابتدائی طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔