تازہ ترین

کراچی کے علاقے بفرزون میں گھر میں ڈکیتی کے دوران پولیس مقابلے میں 3 ڈاکو مارے گئے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ہے۔ مارے گئے ملزمان گھر سے ڈکیتی کر کے نکل رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ مارے گئے ملزمان سے اسلحہ اور لوٹا گیا سامان بھی برآمد ہوا ہے۔