تازہ ترین

ایف آئی اے کے اینٹی کرپشن ونگ نے صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 6 کروڑ روپے سے زائد مالیت کا سونا اور چاندی برآمد کرلی۔ ایف آئی اے کے مطابق چھاپے کے دوران ملزم طارق کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے 40 تولہ سونا، 64 کلو چاندی اور دیگر سامان برآمد ہوا۔تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا سونا اور چاندی سمگل شدہ ہے جبکہ ملزمان افغانستان، ایران اور چین سے سونا اور چاندی سمگل کرتے تھے۔ملزمان مشینری کی مدد سے سونے اور چاندی کے بسکٹ تیار کرتے اور انہیں غیر قانونی طور پر فروخت کرتے تھے۔ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے جبکہ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

Leave A Comment

Advertisement