رحیم یارخان:گھریلوتنازع کی رنجش پر ماموں نے بھانجے کو قتل کردیا
رحیم یارخان(أن لائن)گھریلوتنازع کی رنجش پر بھانجے کاقتل’ پولیس نے بھائی کی مدعیت میں قاتل ایڈووکیٹ ماموں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا’ مقتول کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے’ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدسپردخاک کردیاگیا۔
خان کالونی کے رہائشی مقتول محمد سلیم عرف سمیع اللہ کو گھریلوتنازع کی رنجش پرماموں ملزم عباس ایڈووکیٹ نے گھربلوایا اورپسٹل سے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اورخودآلہ قتل سمیت موقع سے فرارہوگیا’ اطلاع ملنے پرپولیس نے مقتول کی نعش تحویل میں لیکرپوسٹ مارٹم کے بعد تدفین کیلئے ورثاء کے حوالے کرنے کے بعد مقتول کے بھائی عبیداللہ کی مدعیت میں قاتل ماموں عباس ایڈووکیٹ وغیرہ کے خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔