تازہ ترین

شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران 3 زخمیوں سمیت 4 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ اسلحہ اور چھینا گیا سامان بھی برآمد کر لیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق سچل تھانے کی حدود میں سپرہائی وے جمالی پل کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کیے گئے۔گرفتار ملزمان کی شناخت یاسر اور طحہٰ کے نام سے ہوئی ہے، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضے سے دو پستولیں، چھینے گئے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔