تازہ ترین

ڈیفنس فیز فائیو سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے تاہم وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا۔ درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز 5 مبارک مسجد کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی ہے۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور ہلاک ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 53 سالہ عدنان ولد مرزا بیگ کے نام سے سے کی گئی ہے۔وجہ موت معلوم کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کرایا جائے گا اور پوسٹ مارٹم کے بعد قتل یا طبعی موت کا معلوم ہوسکے گا۔