سونا 3200روپے مہنگا، فی تولہ قیمت 4لاکھ 67ہزار962روپے پر پہنچ گئی
رواں ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں 3200روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے فی تولہ قیمت 4لاکھ 67ہزار 962روپے ہو گئی۔10گرام سونا 2743روپے اضافے سے 4لاکھ ایک ہزار201روپے کا ہوگیا۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا32ڈالر بڑھ کر 4456ڈالر کا ہوگیا۔