پاکستان اسٹاک ایکسچینج: رواں ہفتے 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 182347 رہی
اس ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 1 ہزار 325 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 80 ہزار 104 پر بند ہوا۔ اس کاروباری ہفتے میں 100انڈیکس 2568 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 82 ہزار 347 جبکہ کم ترین سطح 1 لاکھ 79 ہزار 778 رہی۔حصص بازار میں اس 1 ہفتے میں 3.41 ارب شیئرز کے سودے 152 ارب روپے میں ہوئے۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتے بھر میں 107 ارب روپے کم ہو کر 20130 ارب روپے ہوگئی۔
Leave A Comment