تازہ ترین

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ، سرمایہ کاروں کی جانب سے حالیہ تیزی کے بعد منافع سمیٹنے کے باعث سونے کی قیمت میں دباؤ دیکھا گیا۔  سپاٹ گولڈ کی قیمت 0.5 فیصد کمی کے بعد 4,326.75 ڈالر فی اونس رہی، جبکہ دسمبر کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز تقریباً ایک فیصد کمی کے ساتھ 4,382.50 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔سونا جمعرات کو 5 جون کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچا تھا، تاہم بعد ازاں قیمت میں 1.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔اس کے علاوہ چاندی کی سپاٹ قیمت 0.4 فیصد کمی کے ساتھ 64.17 ڈالر جبکہ پلاٹینم 0.3 فیصد کمی کے بعد 1,711.84 ڈالر فی اونس پر آ گیا۔ پیلیڈیم 1,306.98 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔

Leave A Comment

Advertisement