تازہ ترین

عید کے دوسرے روز بلدیہ میں واٹر ٹینکر نے موٹر سائیکل سوار 2 افراد کو کچل دیا، شاہ لطیف میں ریس لگاتی گاڑیاں بے قابو ہوگئیں اور 2 افراد جاں بحق 2 زخمی ہوگئے، پنجاب چورنگی انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے دوران شدید زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔

بلدیہ ٹاؤن 3 نمبر بینک کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار 2 افراد جاں بحق ہوگئے، لاشیں چھیپا ایمبولینس نے سول اسپتال منتقل کیں جہاں ان کی شناخت 23 سالہ ابراہیم اور 20 سالہ سعید کے نام سے ہوئی۔حادثہ واٹر ٹینکر کی ٹکر سے پیش آیا تھا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور سفیر کو گرفتار کرکے ٹینکر قبضے میں کرلیا ساتھ بائیک بھی تھانے منتقل کردی، جاں بحق نوجوان بلدیہ کے ہی رہائشی ہیں۔

شاہ لطیف ٹاؤن عبداللہ گوٹھ کے قریب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق افراد کی شناخت 30 سالہ ظہیر اور عبدالقیوم کے نام سے ہوئی، زخمیوں کو طبی امداد دی گئی۔حادثہ کار اور سوزوکی ہائی روف کے درمیان ریس کے دوران ڈرائیوروں سے گاڑیاں بے قابو ہونے کی وجہ سے پیش آیا جس میں ہائی روف وین درخت سے ٹکرا گئی جس میں سوار 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ کار فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس میں ایک شخص زخمی ہوا۔

Leave A Comment

Advertisement