تازہ ترین

اوکاڑہ (وحید انصاری) عید کے دنوں میں پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو سگے بھائیوں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔ 

پہلا حادثہ عید کے روز فیصل آباد روڈ ستگھرہ موڑ کے قریب دو تیز رفتار موٹر سائیکلوں کے تصادم کے باعث پیش آیا جس میں 17 سالہ عامر موقع پر جاں بحق جبکہ 50 سالہ نزیر شدید زخمی ہو گیا۔

دوسرا حادثہ عید کے دوسرے روز شیرگڑھ روڈ پر پیش آیا جہاں تیز رفتاری کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار دو نوعمر بھائی 12 سالہ علی رضا اور 13 سالہ حسن رضا موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ دونوں بھائی چک نمبر 25 ڈی کے رہائشی تھے۔حادثات کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق افراد کی لاشیں و زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔

Leave A Comment

Advertisement