تازہ ترین

دو مختلف روڈ حادثات میں  ایک شخص جاں بحق 4 شدید زخمی. ہسپتال منتقل. ریسکیو زرائع کے مطابق پہلا حادثہ جی ٹی روڈ مووی پوائنٹ کے قریب ہوا جہاں تیز رفتار ڈمپر نے بے قابو ہو کر موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جسں کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار 45  سالہ مصطفی جاں بحق ہوگیا.

دوسرا حادثہ لاثانی پیپر مل دیپالپور روڈ کے قریب پیش آیا .جہاں مزدا منی ٹرک اور موٹر سائیکل ریڑھی میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد 38 سالہ اعظم .25 سالہ یاسین .45 سالہ یوسف اور 43 سالہ شعبان شدید زخمی ہوگئے.

حادثات کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس اور ریسکیو 1122 کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں. پولیس نے تحقیقات شروع کر دیں جب کہ ریسکیو ٹیموں نے امدادی کاروائیاں کرتے ہوے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا جب کہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے کی نعش بھی ہسپتال منتقل کر دی گئی.

Leave A Comment

Advertisement