تازہ ترین

لیاقت آباد 10 نمبر سریا کٹ کے قریب واقع ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر مسلح ملزمان نے فائرنگ کرکے دکان کے ملازم کو قتل کر دیا، مسلح ملزمان مقتول ملازم کی موٹر سائیکل، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔  پولیس کے مطابق مسلح ملزمان جس موٹر سائیکل پر واردات کرنے آئے وہ موقع پر چھوڑ کر اور مقتول نوجوان کی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر فرار ہوئے۔ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال موٹر سائیکل، 30 پستول کا ایک خول اور واقعاتی شواہد اکٹھا کرکے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔

Leave A Comment

Advertisement