تازہ ترین

مندی کے بعد پاکستان  سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ،  پاکستان  سٹاک مارکیٹ میں اپر لاک لگادیا گیا،  ٹریڈنگ ایک گھنٹے کیلئے روک دی گئی، ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ساتھ 9 حدیں بحال ہوئیں، انڈیکس میں 9ہزار 303 پوائنٹس کا اضافہ،  انڈیکس 1لاکھ 55ہزار783 کی سطح پر بند کردیا گیا ۔

 پاکستان سمیت دنیا کی مختلف سٹاک مارکیٹس میں بھی مثبت تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور 100 انڈیکس 9728 پوائنٹس اضافے سے 156209 پر ٹریڈ کرتا دکھائی دیا۔پاکستان  سٹاک ایکسچینج کے ایس سی 30 انڈیکس 6.7 فیصد بڑھنے پر کاروبار 45 منٹ کے لیے معطل کر دیا گیا، جب کاروبار معطل کیا گیا تو 100 انڈیکس 9303 پوائنٹس اضافے سے 155783 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

ایشیائی مارکیٹس میں بھی کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھنے میں آئی اور ہانگ کانگ اسٹاک ایکسچینج میں 1.2 فیصد جبکہ کوریا میں 6.2 فیصد تیزی دیکھنے میں آئی۔ جاپانی اسٹاک ایکسچینج میں بھی 3.2 فیصد اضافہ ہوا۔