کراچی: پی ٹی آئی کو باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو کراچی کے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مل گئی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت دی۔ جلسے کے لیے این او سی شرائط کے ساتھ جاری کیا گیا، جلسے کے دوران امن کی مکمل ذمہ داری منتظمین پر ہوگی، اشتعال انگیز تقاریر، مواد اور فرقہ وارانہ گفتگو کی اجازت نہیں۔ ملک اور ریاستی اداروں کے خلاف تقریر کی اجازت نہیں ہوگی، ٹریفک کی روانی برقرار رکھنا منتظمین کی ذمہ داری ہے، پروگرام مقررہ وقت سے پہلے ختم کرنا لازم ہوگا۔ سیکیورٹی وجوہات پر اجازت منسوخ کرنے کا اختیار ضلعی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔
دوسری جانب مزار قائد سے متصل باغِ جناح گراؤنڈ میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، جس کے تحت اسٹیج کا سامان جلسہ گاہ پہنچا دیا گیا ہے۔