کراچی: ڈیفنس فیز 6 کے قریب واٹر ٹینکر الٹ گیا، 30 سالہ ڈرائیور جاں بحق
کراچی کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 خیابانِ راحت کے قریب واٹر ٹینکر الٹ گیا، حادثے میں 30 سال کا ڈرائیور یاسر جاں بحق ہو گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق واٹر ٹینکر میں 2 ڈرائیور اور ایک کم عمر کلینر موجود تھا۔ ٹینکر میں پھنسے دوسرے ڈرائیور اور کلینر کو زخمی حالت میں نکالا گیا۔ دونوں کو نکالنے کے لیے ہیوی مشینری طلب کر لی گئی تھی۔
Leave A Comment