پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ملا جلا رجحان
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن ملا جلا رجحان دیکھا جارہا ہے۔بازار حصص میں کاروبار کے دوران 100 انڈیکس 546 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 82 ہزار 955 پر پہنچ گیا۔کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 834 پوائنٹس کی بلندی پر بھی پہنچا، جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 81 ہزار 182 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 408 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔