کراچی میں ٹریلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماری دی ، 2سالہ بچہ جاں بحق ، خاتون زخمی
کراچی میں ماڑی پور میں ٹریلر کی ٹکر سے 2 سالہ بچہ موت کے منہ میں چلا گیا ۔ کراچی کے علاقے ماڑی پور میں ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 2 سال کا بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق حادثے میں ایک خاتون زخمی ہوئی ہے، بچے کی لاش اور زخمی خاتون کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ٹریلر کو تحویل میں لے کر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔