واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی نذر آتش کردی
گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی شخص طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، زخمی کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم اس کی عمر 30 سال کے لگ بھگ معلوم ہوتی ہے۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔
Leave A Comment