کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد قتل
اندرون سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کا واقعہ سامنے آیا ہے۔پولیس کے مطابق گھوڑا گھٹ تھانے کی حدود کچے کے گاؤں حیدر شاہ میں مبینہ کاروکاری کے الزام پر دو افراد موت کے گھاٹ اتار دیئے گئے، مقتولین میں خان عرف جانو چاچڑ اور خاتون گلناز شامل ہیں۔ مقتولہ گلناز کے والد افغانی چاچڑ نے فائرنگ کرکاے دونوں کو قتل کیا اور لاشیں دریائے سندھ میں پھینک دیں۔