کراچی: بھتہ مافیا گروپ کے 3کارندے مبینہ مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار
رینجرز اور ایس آئی یو کی پولیس پارٹی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان کا تعلق جمیل چھانگا گروپ سے ہے۔ سندھ رینجرز اور اسپیشل انویسٹی گیشن کی پولیس پارٹی نے اتوار کو دیر رات گارڈن کے علاقے کشتی مسجد کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا، زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔زخمی حالت میں گرفتار ملزمان کی شناخت 25 سالہ سید باسط حسین عرف شاہ رخ ولد سجاد حسین، 22 سالہ محمد طحہٰ عرف مایا ولد غلام رسول اور 27 سالہ عبدالصمد ولد سکندر علی کے ناموں سے کی گئی۔گرفتار ملزمان کا تعلق بھتہ مافیا اور منشیات فروش جمیل چھانگا، وصی اللہ لاکھو اور عبدالصمد کاٹھیا واڑی گروپ سے ہے۔