غربت سے تنگ ماں نے 2 بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا دی
ٹنڈو محمد خان میں غربت سے تنگ ماں نے مجبور ہو کر دو بچوں سمیت نہر میں چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔اطلاع ملنے پر لوگوں کی بڑی تعداد کے ساتھ پولیس اور غوطہ خور بھی وہاں پہنچ گئے،غوطہ خوروں نے تلاش کے بعد تینوں کی لاشیں نہر سے نکال لیں۔ تاہم لاشوں کو ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس کا انتظام نہ ہو سکا۔ایمبولینس دستیاب نہ ہونے پر خاتون کی لاش کو گھاس والی گاڑی میں ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بچوں کی لاشوں کو مقامی افراد نے رکشے میں ڈال کر ہسپتال پہنچایا۔اس سلسلے میں ریسکیو 1122 انچارج کا کہنا ہے کہ ٹنڈو محمد خان میں ہماری کوئی ایمبولینس سروس نہیں، اس کے لیے حیدرآباد کال کر کے ایمبولینس بلائی جاتی ہے۔