تازہ ترین

جعلی دستاویزات پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ بنانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ سمیت 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے کاؤنٹر ٹیررازم ونگ نے کراچی میں ایک بڑی اور کامیاب کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر افغان باشندوں کے پاکستانی پاسپورٹ تیار کرنے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ایف آئی اے سی ٹی ڈبلیو نے شارع فیصل پر عوامی مرکز کے قریب واقع پاسپورٹ آفس پر اچانک چھاپہ مارا۔پاسپورٹ آفس کے ریکارڈ کی تفصیلی جانچ پڑتال کی گئی، جس کے نتیجے میں 70 سے زائد ایسے مشتبہ غیر ملکی افراد کی دستاویزات برآمد ہوئیں جن کے پاسپورٹ مبینہ طور پر جعلی کاغذات کی بنیاد پر بنائے جا رہے تھے۔ان مشتبہ افراد کا تعلق افغانستان سے ہے اور اس حوالے سے مزید گہرائی سے جانچ پڑتال کی جا رہی ہے۔چھاپے کے دوران موقع پر موجود 2 افراد کو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ نیٹ ورک میں شامل دیگر سرکاری ملازمین اور ایجنٹوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

 

Leave A Comment

Advertisement