تازہ ترین

 

ماڑی پور بدہنی گوٹھ کے قریب ایس آئی یو (اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ) پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران ڈکیتی کے دوران قتل کے مقدمے میں مطلوب دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ایس ایس پی ایس آئی یو کے مطابق دورانِ ڈکیتی قتل کیس میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے ایس آئی یو پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کی۔پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے جوابی فائرنگ کی۔فائرنگ کے تبادلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ پولیس نے موقع سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی ہے جو وارداتوں میں استعمال ہونے کا شبہ ہے۔ ہلاک ملزمان کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی بھی مکمل کی جا رہی ہے۔

 

 

 

Leave A Comment

Advertisement