تازہ ترین

2 کروڑ روپے کے فراڈ میں مفرور شریک ملزم سابق بینکر کو گرفتار کرلیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق 20 ملین روپے خورد برد کیس میں مفرور شریک ملزم  کو ایک  کارروائی میں گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزم ایف آئی آر نمبر 26/21  میں مطلوب تھا۔مرکزی ملزم سابق بینکر پہلے ہی ایف آئی اے کی تحویل میں ہے۔ ملزمان نے کسٹمر سے ٹرم ڈپازٹ کے نام پر 20 ملین روپے کا چیک حاصل کیا اور چیک کو بدنیتی سے استعمال کرتے ہوئے ڈمی اکاؤنٹ کے حق میں پے آرڈر تیار کیا گیا۔رقم دوسرے بینک میں قائم ڈمی اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ بعد ازاں پوری رقم نکال لی گئی۔ شریک ملزم سابق بینکر نے اس فراڈ میں اہم کردار ادا کیا، جس کے بعد ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے مفرور تھا۔ملزم کو اولڈ سبزی منڈی سے گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement