سوئی سدرن نے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا
سوئی سدرن گیس کمپنی نے صنعتی صارفین کے لیے گیس کی لوڈ شیڈنگ کا اعلان کردیا۔ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق صنعتی صارفین کو گیس کی فراہمی اتوار صبح 8 بجے سے پیر کی صبح 8 بجے تک بند رہے گی۔گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس کی فراہمی معمول کے مطابق رات 10 سے صبح 5 تک معطل رہے گی۔