کراچی: ساتھیوں سے ملکر بیوی کو قتل کرنیوالا شوہر گرفتار
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں خاتون کے قتل میں ملوث شوہر کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کرنے کا واقعہ 12 جون کو پیش آیا تھا۔ملزم نے گھریلو ناچاقی پر 4 نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ بیوی کو قتل کیا تھا۔خاتون کے قتل کا مقدمہ اس کے والد کی مدعیت میں درج ہے۔