تازہ ترین

 لاہور کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔خالص 24 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 69 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جو گزشتہ روز کے مقابلے میں 2,400 روپے کم ہے۔اسی طرح 22 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 30 ہزار 467 روپے جبکہ 21 قیراط سونا فی تولہ 4 لاکھ 10 ہزار 900 روپے میں دستیاب ہے۔چاندی کی قیمت میں بھی کمی رہی، جس کے مطابق 10 گرام چاندی 9,600 روپے میں فروخت کی جا رہی ہے۔ تاجروں کے مطابق عالمی مارکیٹ اور ملکی معاشی حالات کی بنیاد پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں روزانہ اتار چڑھاؤ ممکن ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement