تازہ ترین

کراچی میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، سولر پینلز، بیٹریاں اور انورٹرز سستے ہوگئے۔کراچی کی الیکٹرانکس مارکیٹ میں سولر سسٹمز کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں سولر پلیٹس، لیتھیم بیٹریاں اور انورٹرز گزشتہ چند ہفتوں کے مقابلے میں ہزاروں روپے سستے ہوگئے ہیں۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق لیتھیم بیٹریوں کی قیمتوں میں تقریباً 20 ہزار روپے جبکہ انورٹرز کی قیمتوں میں 10 ہزار روپے تک کمی دیکھی گئی ہے۔ اسی طرح سولر پلیٹس بھی فی پلیٹ تقریباً 3 ہزار روپے تک سستی ہو چکی ہیں۔

تاجروں کا کہنا ہے کہ بجٹ سے قبل بعض ڈیلرز نے سولر پلیٹس، بیٹریوں اور انورٹرز پر ٹیکس بڑھائے جانے کی افواہوں کے باعث قیمتوں میں اضافہ کر دیا تھا۔بعض کاروباری افراد نے مزید منافع کمانے کی امید میں بڑی تعداد میں انہیں ذخیرہ بھی کر لیا تھا تاکہ بجٹ کے بعد اسے مہنگے داموں فروخت کیا جا سکے۔تاہم وفاقی بجٹ میں سولر سسٹمز پر کوئی اضافی ٹیکس عائد نہ کیے جانے کے باعث مارکیٹ کی صورتحال یکسر تبدیل ہو گئی۔درآمدات میں اضافے اور وافر سٹاک کی دستیابی کے نتیجے میں رسد اور طلب کے درمیان فرق کم رہا، جبکہ خریداروں کی جانب سے خریداری میں کمی نے بھی قیمتوں کو نیچے لانے میں اہم کردار ادا کیا۔

 

 

Leave A Comment

Advertisement