کراچی : گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیز پر نمازی قتل
نارتھ کراچی سیکٹر فائیو سی ون میں گھات لگائے ملزمان کی فائرنگ سے مسجد کی دہلیر پر ایک نمازی جاں بحق ہوگیا،خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 5 سی ون فاروق اعظم مسجد کی دہلیز پر جمعہ کی الصبح نماز فجر کے وقت گھات لگائے بیٹھے موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے ایک نمازی جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے پہلے خواجہ اجمیر نگری تھانے جہاں سے پولیس کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کی گئی۔کراچی پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 32 سالہ ریحان ولد غلام نبی کے نام سے کی گئی۔