تازہ ترین

 بلدیہ ٹاؤن سیکٹر 9 ڈی میں بھتہ نہ دینے پر نامعلوم مسلح ملزمان نے ایک نجی ریسٹورنٹ پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ واقعے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار دو مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ جائے وقوعہ سے چار سے زائد گولیوں کے خول برآمد ہوئے ہیں جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔ریسٹورنٹ مالک کو غیر ملکی نمبر سے واٹس ایپ پر بھتے کا پیغام موصول ہوا تھا جس میں ماہانہ ایک لاکھ روہے بھتے کا مطالبہ کیا گیا، انکار پر ملزمان نے سنگین نتائج اور کاروبار کو نقصان پہنچانے کی دھمکیاں دی تھیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظرعام پر آ گئی ہے جس میں دو مسلح ملزمان کو جدید اسلحے سے ریسٹورنٹ پر اندھا دھند فائرنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ایک اور سی سی ٹی وی فوٹیج میں مبینہ طور پر انہی ملزمان کو فائرنگ سے قبل ایک سپر اسٹور میں لوٹ مار کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا ہے۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے جائے وقوعہ اور اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر لی ہیں اور ملزمان کی شناخت و گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

Leave A Comment

Advertisement