اے این ایف نے بھاری مقدار میں منشیات پکڑ لی، 2 خواتین سمیت 16 ملزمان گرفتار
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے 8 مختلف کارروائیوں کے دوران 148 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 2 خواتین سمیت 16 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔کارروائیاں لاہور، کراچی، پشاور، کندیاں، سکھر اور اسلام آباد میں کی گئیں۔ کارروائی کے دوران 134 کلو 900 گرام چرس، 13.05 کلو گرام آئس، ایک کلو کوکین، 433 گرام وزنی 960 الپرازولم گولیاں، 42 گرام وزنی 80 ایکسٹیسی گولیاں برآمد کی گئیں۔ملزمان کیخلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر لئے گئے ہیں۔