سید طحہٰ کے الیکٹرک کے نئے سی ای او تعینات
سید طحہٰ کو کے الیکٹرک کا نیا سی ای او تعینات کر دیا گیا۔ سید طحہٰ پی ایس او میں بطور ایم ڈی اور سی ای او خدمات انجام دے رہے ہیں۔ سید طحہٰ کےالیکٹرک کے چیف ڈسٹری بیوشن آفیسر کے طور پر بھی کام کرچکے ہیں۔
اس سے قبل مونس علوی بطور سی ای او کے الیکٹرک خدمات انجام دے رہے تھے تاہم خاتون کی جانب سے ہراسانی کے الزام کے باعث انہوں نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
Leave A Comment