کراچی: کورنگی گودام چورنگی کے قریب ٹریلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق
کورنگی گودام چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش جناح اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہوسکی جبکہ اس کی عمر 25 سالہ کے قریب بتائی جاتی ہے۔ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ٹریلر سے پیش آیا ہے جس کا ڈرائیور موقع سے ٹریلر سمیت فرار ہوگیا۔
Leave A Comment