تازہ ترین

سرین ایئر کے پاکستان میں آپریشنز بند کرنے کی تصدیق، دفاتر خالی کر دیے گئے۔سرین ایئر کا پاکستان میں کاروباری سیٹ اپ مکمل بند کرنے کا عمل آخری مرحلے میں داخل ہوگیا۔ گزشتہ ماہ سرین ایئر کے چینی چیف ایگزیکٹو آفیسر نے پاکستان کا دورہ کیا،سرین ایئر کے سی ای او کا مختلف اداروں کی اعلیٰ انتظامیہ کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں،ملاقاتوں کے دوران پاکستان میں سرین ایئر کے سیٹ اپ کو بند کرنے پرگفتگو ہوئی،سرین ایئر کے پاکستان میں موجود اثاثے فروخت کرنے کا عمل بھی مکمل کر لیا گیا۔
 ایوی ایشن کے مطابق سرین ایئر نے پاکستان بھر میں سٹی اور ایئرپورٹ دفاتر بند کر دیئے۔سرین ایئر انتظامیہ نے ملازمین کو دفاتر سے ذاتی سامان فوری لے جانے کی ہدایت کردی۔
سرین ایئر کے ایئرپورٹ دفاتر سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حوالے کر دیے گئے،پاکستان میں سرین ایئر کی گاڑیوں سمیت دیگر مائع اثاثے وینڈرز کے ذریعے فروخت ہوئے،حکومت،سول ایوی ایشن ،متعلقہ اداروں کے واجبات وادائیگیوں کا معاملہ نمٹا دیا گیا۔سرین ایئر کے پاکستان میں آپریشنز کے وائنڈ اَپ کا عمل مکمل کر لیا گیا،

Leave A Comment

Advertisement