تازہ ترین

ٹنڈوجام میں مبینہ پولیس مقابلے میں 4 ملزمان ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان مسافر بس میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث تھے۔ ہلاک ملزمان کی لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں جبکہ ان کے 3 ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ملزمان نے 4 اپریل کو عمر کوٹ سے کراچی آنے والی بس کے مسافروں کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کی تھی۔