حیدر آباد: گھر میں آتشزدگی سے بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق
حیدر آباد میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حیدر آباد میں قاسم آباد کے علاقے علی پیلس کے قریب گھر میں آگ لگ گئی، جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آگ میں جھلس کر بچی اور خاتون سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔گھر میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا، جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے، گھر کی سرچنگ کی جا رہی ہے، آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں۔