تازہ ترین

اوتھل کے قریب زیرو پوائنٹ کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے،  اوتھل کے قریب زیرو پوائنٹ کے مقام پر کار اور موٹر سائیکل کے درمیان ہونے والے خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں ایک شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

 

 
 
 
 

 

 

حادثے کی اطلاع ملتے ہی زیرو پوائنٹ پولیس چوکی کی نشاندہی پر MERC ریسکیو 1122 لیاری اسٹیشن کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سول ہسپتال اوتھل منتقل کیا۔ ہسپتال میں زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید بہتر علاج کے لیے کراچی ریفر کر دیا گیا ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت عنایت گدور کے نام سے ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں میں رحمت اللہ گدور، محمد شفیع چنہ اور پیر بخش چنہ شامل ہیں۔ متاثرہ تمام افراد کا تعلق اوتھل سے ہی بتایا جاتا ہے۔مقامی پولیس نے واقعے کی رپورٹ درج کر کے حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

 

Leave A Comment

Advertisement