تازہ ترین

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 1 ارب بیرون ملک منتقل کرنے والے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل نے کراچی کے خالد بن ولید روڈ پر کارروائی کی اور حوالہ ہنڈی کے کارروبار میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان کا نیٹ ورک ملائیشیا، ساؤتھ افریقا، ترکیہ اور دیگر ممالک تک پھیلا ہوا ہے۔ ملزمان نے1 ارب روپے سے زائد رقم حوالہ ہنڈی کے ذریعےبیرون ملک منتقل کی، گرفتار ملزمان سے غیر ملکی کرنسی بھی برآمد کی گئی ہے۔