تازہ ترین

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) 100 انڈیکس 9 دن کے بعد ایک لاکھ 80 ہزار سے نیچے بند ہوا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج ایشیاء کی دیگر ایکسچینجوں کی طرح کاروبار کا منفی دن رہا۔ سرمایہ کاروں کی نظریں ایران امریکہ کشیدگی پر مرکوز رہیں۔ پی ایس ایکس 100 انڈیکس 2 ہزار 314 پوائنٹس کم ہوکر ایک لاکھ 79 ہزار 927 پر بند ہوا ہے۔ حصص بازار میں نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز 84 کروڑ شیئرز کے سودے 35 ارب روپے میں طے ہوئے، یوں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 213 ارب روپے کم ہوکر20 ہزار289 ارب روپے ہوگئی ہے۔ 

 

 گزشتہ ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 1 لاکھ 82 ہزار 241 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

 

Leave A Comment

Advertisement