بہاولپور سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی، 4 افراد جاں بحق، 7 زخمی
مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن سہتو سٹاپ پر بہاولپور پنجاب سے کراچی جانے والی کوچ الٹ گئی۔حادثہ مٹیاری قومی شاہراہ خیبر گرڈ سٹیشن کے قریب پیش آیا، حادثے میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس اور موٹروے پولیس کی نفری جائے حادثہ پہنچ گئی، جوکہ امدادی کاموں میں حصہ لے رہی ہے۔لاشوں اور زخمیوں کو مٹیاری ہسپتال، حیدر آباد سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جاں بحق افراد کی شناخت ساجد علی، جہانگیر، محمد رفیق اور محمد سجاد کے ناموں سے ہوئی ہے۔