خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
خیرپور میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک جبکہ ان کے ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ رانیپور کے پولیس اہلکاروں کا سو بہودیرو لنک روڈ پر ڈاکوؤں کے ساتھ مقابلہ ہوا، دو ڈاکوؤں کو شدید زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، بعد ازاں ہسپتال منتقلی کے دروان راستے میں دم توڑ گئے، ہلاک ڈاکوؤں سے کیش رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت عاقب اشرف اور علی اشرف گادہی سکنہ کامونکی ضلع گوجرانوالہ کے ناموں سے ہوئی ہے، ہلاک ڈاکوؤں کا کریمنل ریکارڈ خیرپور سمیت دیگر اضلاع سے بھی معلوم کیا جا رہا ہے، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔