تازہ ترین

کراچی کا علاقے سندھی گوٹھ میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے چانڈیو گینگ کے سرغنہ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔گرفتار ملزمان میں راجب عرف راجو، منیر علی چانڈیو عرف منو اور عبدالجبار عرف باقر شامل ہیں، گرفتار ملزمان سے موٹر سائیکل 5 جعلی نمبر پلیٹس اور نقدی برآمد کر لی گئی ہیں۔ملزمان شاہ لطیف ٹاؤن، قائد آباد، اسٹیل ٹاؤن اور گلشن حدید سمیت مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث ہیں علاوہ ازیں گرفتار ملزمان سٹریٹ کرائم کے ساتھ سٹیل مل سے لوہا اور تانبا چوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔ملزمان عادی مجرم ہیں ان کیخلاف شہر کے مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں جبکہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔