کندھ کوٹ : تیز رفتار مسافر کوچ الٹنے سے 6 افراد جاں بحق
کندھ کوٹ میں انڈس ہائی وے پر تیز رفتار مسافر کوچ کے حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کندھ کوٹ کے سوکر موڑ کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار مسافر کوچ بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔لاشوں اور زخمیوں کو تعلقہ اسپتال تنگوانی اور تعلقہ اسپتال ٹھل منتقل کردیا گیا ہے، شدید زخمیوں کو سکھر منتقل کرنے کے انتظامات کیے جارہے ہیں۔