رحیم یارخان : قومی شاہراہ پر رکن پور کے قریب بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرالرسے ٹکرا گئ , چار افراد جاں بحق اور 49 سے زائد زخمی
رحیم یارخان ( أن لائن /بیورو رپورٹقومی شاہراہ پر رکن پور کے قریب بارات سے بھری ٹریکٹر ٹرالی ٹرالرسے ٹکرا گئ جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق اور 49 سے زائد زخمی ہوگئے
رات گیے ہونے والے اس حادثہ میں زخمیوں کو قریبی اسپتال میں منتقل کیا جارہا ہے
ڈی پی او کے مطابق پولیس انتظامیہ ریسکیو موقع پر آپریشن میں مصروف ہیں جاں بحق باراتیوں میں خواتین بچے بھی شامل ہیں پولیس کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی سے پیش آیا، ڈپٹی کمشنر ڈی پی او کے ہمراہ موقع پر پہنچ گیے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوےاسپتال انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا گیا ہے زخمی مریضون کو میاںوالی قریشیاں اور شیخ زید ہسپتال رحیم یارخان پہنچا دیا گیا ہے