تازہ ترین

پاکستان میں سونے کی قیمتوں کی اونچی اڑان جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا۔فی تولہ سونے کی قیمت 7 ہزار 900 روپے بڑھ کر 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہو گئی۔ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 6 ہزار 773 روپے کے اضافے کے بعد 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے ہو گئی۔

عالمی بازار میں سونے کی قیمت 79 ڈالرز بڑھ کر 5012 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔