ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے: پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن
پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 26مارچ سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ موخر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کے چئیرمین نے کہا ہے کہ ملکی حالات کے پیش نظر فی الحال پیٹرول پمپس کو بند نہیں کررہے ہیں۔ پیٹرولیم ڈیلرز کی جنرل باڈی اجلاس میں پیٹرول پمپس بند کرنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔اس سے قبل پیٹرولیم ڈیلرز نے مارجن میں اضافے کے لیے 26مارچ سے پیٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔ پیٹرول پمپس کے لیے موجودہ مارجن پر کام کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔
Leave A Comment