کراچی، کلفٹن کے فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد
کلفٹن بلاک فور کے ایک فلیٹ سے خاتون کی پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچیں اور خاتون کی لاش کو تحویل میں لے لیا۔جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی، جہاں اس کی شناخت 42 سالہ اسماء کے نام سے ہوئی۔