تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے ردعمل میں آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے ملک بھر میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے ایندھن کی قیمتوں میں بار بار ہونے والے اضافے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایندھن کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کسی صورت قبول نہیں کی جائے گی، کیونکہ اس سے ٹرانسپورٹ کا پورا نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔حکومت کی یقین دہانی پر ملک گیر ہڑتال کو 40 دن کے لیے مؤخر کیا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے مانگا گیا یہ وقت اگلے ہفتے مکمل ہو رہا ہے، جس کے بعد آئندہ کے لائحہ عمل کا فیصلہ کیا جائے گا۔

جماعت اسلامی نے بھی پیٹرولیم لیوی کے نفاذ کے خلاف 20 ستمبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرنے کا اعلان کیا ہے، تاکہ حکومت کو عوام دشمن پالیسیوں پر نظرثانی کرنے کے لیے مجبور کیا جا سکے۔

Leave A Comment

Advertisement