کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسلح افراد کی بسوں میں لوٹ مار، درجنوں مسافر قیمتی سامان سے محروم
رات گئے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کے خضدار اور سوراب کے درمیان حصے پر نامعلوم مسلح افراد نے متعدد مسافر کوچز کو روک کر لوٹ لیا۔
واقعے میں سوار درجنوں مسافروں کو نقدی، موبائل فونز، زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم کر دیا گیا۔مسلح افراد نے رات کے اوقات میں سڑک پر رکاوٹ کھڑی کر کے کوچز کو روکا اور مسافروں کی تلاشی لے کر ان کا قیمتی سامان چھین لیا۔ایک مسافر نے بتایا کہ ڈاکو منظم تھے اور جدید ہتھیاروں سے لیس تھے۔ خواتین اور بچوں سمیت کسی کو بھی نہیں بخشا گیا۔یہ واقعہ اسی شاہراہ کے اس حصے پر پیش آیا جہاں گزشتہ چند ماہ کے دوران لوٹ مار کی متعدد شکایات سامنے آ چکی ہیں مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سوراب تا خضدار سیکشن رات کے اوقات میں شدید غیر محفوظ ہو چکا ہے اور مسافر ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز بھی اس روٹ پر رات کے سفر سے گریز کر رہے ہیں۔
Leave A Comment